ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : سینٹر فار کاونٹر ٹیررازم نے کیا مشقی مظاہرہ

منگلورو : سینٹر فار کاونٹر ٹیررازم نے کیا مشقی مظاہرہ

Fri, 17 Jun 2022 22:37:19    S.O. News Service

منگلورو،17/ جون (ایس او نیوز) دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے  کے لئے قائم شدہ سینٹر فار کاونٹر ٹیررازم (سی سی ٹی) نے شہر کے پولیس گراونڈ پر ایک مشقی مظاہرہ کیا۔ 
    
اس موقع پر پولیس کمشنر ششی کمار نے بتایا کہ :"گزشتہ دو مہینے کے دوران 30 اراکین پر مبنی ٹیم کو تربیت دی گئی ہے جس میں ان کی جسمانی اور ذہنی تربیت کی گئی اور ان کی ماہرانہ صلاحیتوں کو نکھارا گیا ہے ۔ اس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیاکٹکٹس(SWAT) ٹیم کو جو تربیت دی گئی ہے اس میں کمروں میں  دراندازی کرنا ، مغویہ افراد کو رہا کروانا ، ہتھیاروں کا استعمال اور خصوصی حالات میں سماج دشمن عناصر کو سنبھالنا شامل ہے ۔  اب یہ ٹیم ضرورت پڑنے پر عملی کارروائیوں کے لئے تیار ہوگئی ہے۔ 
    
پولیس کمشنر  نے  بتایا کہ شہر کی پولیس اب ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح مستعد اور تربیت یافتہ ہے ۔ سٹی آرمڈ ریزرو(سی اے آر) پولیس کے پاس اس وقت 'ورون' نامی طاقتور پانی برسانے والی وین دستیاب ہے ۔ حالات بہت ہی خراب ہونے کی صورت میں واٹر کینن کے ذریعہ کنٹرول کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ 
 


Share: